ہندوستانی وفد سری لنکا کا دورہ کرے گا

   

کولمبو: چیف اکنامک ایڈوائزر وی اننت ناگیشورن کی قیادت میں حکومت ہند کا ایک وفد سری لنکا کو اقتصادی امداد میں اضافہ کرنے کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے جمعرات کو یہاں پہنچے گا۔ صدر گوتابایا راجا پاکسے اور وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے سے بات چیت کریگا۔ یہ دورہ نئی دہلی میں سری لنکا کے سفیر ملندا موراگوڈا کی 20جون کو ہندوستانی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ساتھ میٹنگ کے بعد ہوا ہے ۔