ہندوستانی کرکٹ کے سابق کھلاڑی سید عابد علی کا کیلیفورنیا میں انتقال

,

   

حیدرآباد۔/12 مارچ، ( سیاست نیوز) ناردن کیلیفورنیا کرکٹ اسوسی ایشن کی اطلاع کے مطابق ہندوستان کے نامور کوچ سید عابد علی کا بعمر 83 سال کیلیفورنیا کے ٹریسی شہر میں انتقال ہوگیا۔ سید عابد علی نے ہندوستان کی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ اور ٹسٹ کرکٹ میں نمائندگی کی تھی۔ وہ 1975 انڈیا ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ رہے۔ سید عابد علی ایک قابل اور ذہین آل راؤنڈر تھے، انہوں نے ہندوستان کیلئے کئی میچس میں بولنگ کا آغاز کیا اور مڈل آرڈر میں بولنگ کی۔ 1967-68 میں برسبن آسٹریلیا میں آسٹریلیا کے خلاف مقابلہ میں عابد علی نے 55 رن دے کر 6 وکٹ حاصل کئے تھے۔ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد عابد علی نارتھ کیلیفورنیا میں مقیم تھے۔ وہ ناردن کیلیفورنیا کرکٹ اسوسی ایشن اے ڈیویژن کرکٹ مقابلوں میں حصہ لیتے رہے۔1
1980 اور 1990 کے دہے میں لوکل لیگ کرکٹ میں انہوں نے حصہ لیا تھا۔ ان کے انتقال سے کرکٹ کے پرستاروں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ 1