ہند۔ امریکہ کا دفاعی شعبہ میں تعاون سے اتفاق

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔3 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی اور امریکی عہدیداروں نے ایک ایسا پالیسی ماحول بنانے سے اتفاق کرلیا جو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی صنعت اور نئے صنعتکاروں کیلئے سازگار ہوسکے ۔ ہند۔ امریکی دفاعی پالیسی گروپ کے 15 ویں اجلاس میں اس بات پر مفاہمت ہوئی ہے ۔ ہندوستانی وفد کی قیادت معتمد دفاع سنجے مترا نے کی امریکی وفد کی قیادت نائب معتمد دفاعی پالیسی جان روڈ نے کی ۔ دفاعی پالیسی گروپ ( ڈی پی بی ) کو ہندوستان اور امریکہ کے مابین دفاعی مسائل پر اعلیٰ سطحی میکانزم اجلاس سمجھا جاتا ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے تمام پہلوؤں کا مکمل جائزہ لیا جاتا ہے اور رہنمائی کی جاتی ہے ۔ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ’’اجلاس میں حالیہ چند برسوں کے دوران دفاعی تعاون کے شعبہ میں کی جانے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ‘‘۔