نئی دہلی : آرمی چیف جنرل اوپندرا دویدی نے کہا ہے کہ جاری صورتحال کی وجہ سے بنگلہ دیش۔ ہندوستان مشترکہ مشقیں ملتوی کردی گئی ہیں۔ نئی دہلی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ مشرقی لداخ کے ڈیپسانگ اور ڈیمچوک علاقوں میں مسائل حل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام کور کمانڈروں کو زمینی سطح پر معاملات کو سنبھالنے کا اختیار دیا ہے۔ ہندوستانی آرمی چیف جنرل نے دعوی کیا کہ جموں کشمیر میں مارے گئے 60فیصد اور سرگرم 80فیصد عسکریت پسند پاکستانی ہیں۔ جنرل دویدی نے یقین دلایا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کو فی الحال کسی بھی طرف سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔