ہند۔پاک بہتر تعلقات کیلئے پاکستان کو اپنا رولادا کرنا ہوگا:عمر عبداللہ

   

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ہند وپاک کے درمیان بہتر تعلقات کو یقینی کو بنانے کے لئے پاکستان کو اپنا رول ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کی ذمہ داری صرف ہمارے ملک کی نہیں ہے بلکہ پاکستان کی ذمہ داری زیادہ بنتی ہے ۔ انہوںٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو میڈیا کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔انڈین کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی چمپئینز ٹرافی کیلئے ممکنہ طور پر پاکستان نہ جانے کے بارے پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے ۔
۔عمر عبداللہ نے کہا کہ جس طرح کے حملے ہو رہے اور جس طرح کا ماحول بنایا جا رہا ہے وہ بند ہونا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنا رول ادا کرنا چاہئے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہو سکیں’۔