ہنمنت راؤ نے رائے بریلی میں پرینکا گاندھی کے ساتھ انتخابی مہم میں حصہ لیا

   

حیدرآباد۔/15 مئی، ( سیاست نیوز) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق رکن راجیہ سبھا نے آج اُتر پردیش کے رائے بریلی میں جنرل سکریٹری اے آئی سی سی پرینکا گاندھی کے ہمراہ کانگریس کی انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ رائے بریلی کے اونچاہار اسمبلی حلقہ میں کارنر میٹنگ سے پرینکا گاندھی نے خطاب کیا۔ ہنمنت راؤ نے پرینکا گاندھی سے ملاقات کی اور بتایا کہ وہ گذشتہ دو دنوں سے رائے بریلی میں پارٹی کی انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ مقامی عوام کانگریس امیدوار راہول گاندھی کو بھاری اکثریت سے منتخب کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ ملک میں نفرت کی سیاست کے خاتمہ اور دستور کے تحفظ کیلئے عوام کو کمر بستہ ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو نریندر مودی کی ڈکٹیٹر شپ سے نجات دلانا ضروری ہے۔ ہنمنت راؤ نے کہا کہ ملک میں نریندر مودی کے خلاف عوامی لہر ہے اور مرکز میں کانگریس زیر قیادت انڈیا الائینس کا برسراقتدار آنا یقینی ہے۔1