ہنگامی طبی امداد کے طریقہ سے ہر شخص کو واقف ہونا ضروری : گورنر

   


حیدرآباد۔/25 ستمبر، ( سیاست نیوز) گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے فوری اور ہنگامی طور پر طبی امداد کی فراہمی سے متعلق سی پی آر چیلنج کا آغاز کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ طبی امداد کی فراہمی کے ہنگامی طریقہ سے واقفیت حاصل کریں تاکہ کسی ناگہانی کی صورت میں متاثرین کی مدد کی جاسکے۔ گورنر نے طیارہ میں طبیعت بگڑنے پر ایک آئی پی ایس عہدیدار کی طبی امداد کا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ڈاکٹر کی حیثیت سے جب مدد کی تو عہدیدار نے اظہار تشکر کے طور پر ان سے راج بھون پہنچ کر ملاقات کی۔ آئی پی ایس عہدیدار کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ ان کے والد کو ایک نئی زندگی ملی ہے۔ طیارہ میں اگر سی پی آر کی فراہمی میں تاخیر ہوتی تو پتہ نہیں کیا ہوجاتا۔ گورنر نے راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہر شخص کو ہنگامی طبی امداد کے طریقوں سے واقف ہونے کا مشورہ دیا۔ گورنر نے راج بھون کے ملازمین میں بتکماں کے موقع پر ساڑیاں تقسیم کیں۔ ر