بوڈا پیسٹ: ہنگری میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور آندھی کی پیش گوئی غلط ثابت ہونے پر محکمہ موسمیات کی سربراہ کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپیسٹ میں سینٹ اسٹیفن ڈے کے موقع پر نہ صرف سرکاری تعطیل تھی بلکہ شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی ہونا تھا۔ اس دن کے لیے شہری پورا سال منتظر رہتے تھے۔سینٹ اسٹیفن ڈے کی تقریب کے لیے 40 ہزار فائر ورکس جلانے کا انتظام کیا گیا تھا اور تقریباً 20 لاکھ افراد اس تقریب میں شرکت ہوتے اور یورپ کی سب سے بڑی آتش بازی ہونا تھی۔تقریب کے آغاز سے 7 گھنٹے قبل محکمہ موسمیات نے پیش گوئی میں کہا کہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان ہے جس پر حکومت اور انتظامیہ نے افسردہ دل کے ساتھ آتش بازی کو منسوخ کردیا۔