ہوائی اڈوں پر پینے کے پانی کا انتظام ہے : رام موہن نائیڈو

   

نئی دہلی: شہری ہوا بازی کے وزیر کے رام موہن نائیڈو نے جمعہ کو لوک سبھا میں کہا کہ جلد ہی ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر عام نرخوں پر چائے -کافی اور اسنیکس کے ساتھ پینے کے پانی کی فراہمی کے انتظامات کیے جائیں گے ۔ہوائی سفر کے کرایوں کے ضابطے کیلئے مناسب اقدامات’ پر نجی قرارداد پر بحث کے دوران اراکین نے ہوائی اڈوں پر پینے کے پانی کی زیادہ قیمتوں کا مسئلہ اٹھایا۔ کانگریس کے رکن شفیع پرمبیل کی طرف سے پیش کردہ اس قرارداد پر بحث پر مداخلت کرتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ ہوائی اڈوں پر پینے کے پانی کا انتظام کیا گیا ہے ۔