ہوائی جہاز حادثات میں ہلاک ہونے والے مشہور ہندوستانیوں کی ایک فہرست یہاں پر پیش کی جارہی ہے
مذکورہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) بپن راؤت اور ان کی اہلیہ کے ساتھ 11لوگوں کی جان چہارشنبہ(8ڈسمبر2021) کے روزپیش ائے ہوائی جہاز حادثہ میں چلی گئی اور یہ حادثہ تاملناڈو کے کوونور کے قریب میں پیش آیاتھا۔ وہ ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف تھے۔
سی ڈی ایس کا منصب سنبھالنے سے قبل انہوں نے چیف آف اسٹاف کمیٹی کے57ویں اور اخری چیرمن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دئے تھے او رساتھ میں 26ویں چیف آف آرٹی اسٹاف برائے ہندوستانی فوج کے بھی خدمات انہوں نے انجام دئے ہیں۔
راؤت کے علاوہ ہوائی جہاز حادثات میں جان گنوانے والے اور بھی ہندوستانی شخصیات ہیں
یہاں پر کچھ تفصیلات پیش کی جارہی ہیں
جانکاروں اور راسکالرس کے بموجب آزاد فوج کے بانی کی ہوائی جہاز حادثہ میں 18اگست 1945کو اس وقت موت ہوئی جب وہ تائپائی سے منچوریا کا سفر کررہے تھے۔مگر ان کے افراد خاندان بڑے پیمانے پر اس موت سے انکار کرتے رہے ہیں
بابائے ہندوستان جوہری پروگرام جوہری سائنس داں ہومی جے بھابھا کی اس وقت ہوائی جہاز حادثے میں موت ہوگئی تھی جب
وہ 24جنوری 1966کے روز سوئزر لینڈ کے ماؤنٹ بلانکا کے قریب تھا۔ حادثہ کے وقت ان کی عمر56سال کی تھی
لوک سبھا ایم اور کانگریس لیڈر موہن کمارا منگلم کی موت 31مئی1973کو دہلی میں اس وقت ہوئی جب انڈین ائیرلائنس کا جہاز440حادثہ کا شکار ہوگیاتھا‘ موت کے وقت ان کی عمر56سال کی تھی
سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے بیٹے اور ایک سیاسی لیڈر سنجے گاندھی دہلی پر سے ہوائی جہاز اڑانے کے دوران 23جون1980کو ان کا ہوائی جہاز حادثے میں فوت ہوگئے۔
صنعت کار اشوک برلا اور ان کی بیوی سنندا بنگلور میں ایک ہوائی جہاز حادثہ میں ہلاک ہوگئے تھے
سابق گورنر ہماچل پردیش سریندر ناتھ کے ساتھ ان کے گھر کے نو ممبرس ہماچل پردیش کی اونچے پہاڑوں سے ان کا ائیرکرافٹ ٹکرانے کی وجہہ سے 1994میں پیش حادثہ میں ہلاک ہوگئے تھے
سابق مرکزی وزیراور لوک سبھا ام پی مادھو راؤ سندھیا 56سال کی عمر میں 30ستمبر2001کو اترپردیش کے ضلع مین پوری کے مضافات میں ہوائی جہاز تباہ ہونے کی وجہہ سے فوت ہوگئے تھے
لوک سبھا اسپیکر اور تلگودیشم پارٹی لیڈر جی ایم سی بالا یوگی کی موت بھی 3مارچ2002میں ایک ہیلی کاپٹر حادثہ میں ریاست آندھرا پردیش کے اندر ہوئی ہے۔
جنوبی ہند کے ممتا ز اداکارہ اور بی جے پی کی رکن کے ایس سومیا جو سوندریا کے نام سے مشہور تھی 31سال کی عمر میں 17اپریل2004کو بنگلور میں پارٹی کی ایک انتخابی مہم سے کریم نگر واپس لوٹتے وقت ایک ہیلی کاپٹر حادثہ کاشکار ہوکر فوت ہوگئی تھیں
ہریانہ کے سابق وزیرتوانائی اور معروف صنعت کار او پی جندال اور ریاستی وزیرزرعات سریندر سنگھ 31جنوری 2005کو اسوقت ہلاک ہوگئے جب ان کا ہیلی کاپٹر اترپردیش کے سہارنپور کے قریب ایک تنکیکی خرابی کی وجہہ سے حادثے کاشکار ہوگیاتھا
سابق چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس راج شیکھر ریڈی 2ستمبر2009کو اس وقت فوت ہوگئے جاب ان کا ہیلی کاپٹر نلا ملا کے جنگلات میں حادثے کاشکار ہوگیاتھا‘ راج شیکھر ریڈی کی عمر اس وقت 60سال تھی
ارونا چل پردیش کے چیف منسٹر ڈورجی کھانڈو کا ہیلی کاپٹر30اپریل2011میں ریاست کے ضلع مغربی کامینگا میں حادثہ کاشکا ر ہوا تھا۔ موت کے وقت ان کی عمر56سال تھی۔