ہوٹل میں قمار بازی ، 5 افراد گرفتار

   

حیدرآباد۔ 3 جنوری (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے ہوٹل میں چلائے جارہے قمار بازی کے اڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے نقد رقم برآمد کرلی۔ پولیس کے بموجب ندیم عزیز ہمانی بینک اسٹریٹ کوٹھی پر واقع ستارا ہوٹل کے کمرہ نمبر102 مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والا ندیم اپنے پانچ ساتھیوں شوکت، نورالدین سوہانی، محمد علی، سلیم لکھانی، منصور کرانی، سلیم سورتیہ کے ساتھ قمار بازی میں مصروف تھا کہ ٹاسک فورس پولیس نے یہاں دھاوا کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 60 ہزار روپئے نقد رقم اور تاش کے پتے برآمد کرلئے۔