ہٹلر کی تصاویر کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرنے پر جرمنی کے 29 پولیس عہدیدار معطل

   

٭ جرمنی کے شمالی رہنے ویسٹ پلے اسٹیٹ میں 29 پولیس عہدیداروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ ان عہدیداروں نے ایڈلف ہٹلر کی تصاویر کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرکے مسخ شدہ تصاویر کو واٹس گروپس پر بھیج دیا تھا۔ گیس چیمبر میں پناہ گزینوں کے ساتھ ہٹلر کے رویہ والی تصاویر کو واٹس ایپ گروپ پر پیش کرنے کے بعد حکومت نے ان تمام پولیس عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ ان عہدیداروں پر یہ بھی الزام ہیکہ انہوں نے جرمنی کے دستور کے تحت ممنوع قرار دیئے گئے نازی کے نشانات بھی واٹس ایپ گروپس پر شیئر کئے تھے۔ وزیرداخلہ ہربرٹ ریول نے کہا کہ پولیس عہدیداروں کی یہ حرکت افسوسناک ہے۔