ایچ آئی سی سی میں منعقدہ قومی کانفرنس سے کے ٹی آر کا خطاب
حیدرآباد /13 مئی ( سیاست نیوز ) ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے ہیلت کیر 3 ڈی پرنٹنگ کے شعبہ میں تلنگانہ کو سرفہرست بنانے کی کوشش کرنے کے عزم کا اظہارکیا ٹی ہب میں 3 ڈی پرنٹنگ خصوصی لیاب قائم کیا گیا ہے ۔ ٹی ورکس کے ذریعہ کئی پروٹوٹائپس تیار کئے گئے ہیں ۔ حیدرآباد کے ایچ آئی سی سی میں میڈیکل ڈیوائزرس انپلانٹس میں 3 ڈی پرنٹنگ پر منعقدہ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر کئی اداروں نے کے ٹی آر کی موجودگی میں حکومت سے معاہدہ پر دستخط کئے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی میں تلنگانہ کو سرفہرست بنانے کیلئے 3 ڈی پرنٹنگ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ 3 ڈی پرنٹنگ کے ذریعہ سرجنس کو مریضوں کیلئے موثر طبی سہولتیں فراہم کرنے کے مواقع دستیاب ہوں گے ۔ معاشی طور پر ہیلت کیر 3 ڈی پرنٹنگ قدر سال 2020 میں 1.7 بلین ڈالر تھی ۔ 2027 تک بڑھ کر 7.1 بلین ڈالر تک پہونچ جانے کا اندازہ لگایا جارہا ہے ۔ آرتھوپیڈک ڈینٹل کے علاوہ دوسرے شعبوں میں مریضوں کے امپلائنٹس کے ڈیمانڈ میں زبردست اضافہ ہونے سے ان شعبوں میں ترقی کی اہم وجہ ہے ۔ فی الحال اس شعبہ میں اعلی مقام حاصل کرنے کیلئے ہندوستان کو بہترین مواقع دستیاب ہیں ۔ امریکہ اور یوروپین مارکٹس میں یہ تکنیک تیزی سے فروغ پارہی ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ عثمانیہ میں قائم ہونے والے نیشنل سنٹر فار اڈیٹ مینوفیکچرنگ سنٹر سے یہ شعبہ ملک میں پیشرت حاصل رہے گا ۔ ن