نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق سی ایم ہیمنت سورین کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ ان کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے اس معاملے میں مداخلت کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہیکہ ہم اس وقت اس درخواست کی سماعت کیلئے تیار نہیں ہیں۔عدالت نے ہیمنت کو جھارکھنڈ ہائیکورٹ جانے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے ہیمنت سے کہا ہیکہ عدالتیں سب کیلئے کھلی ہیں اور ہائی کورٹ ایک آئینی عدالت ہے۔ اگر ہم ایک شخص کو اجازت دیں، تو ہمیں سب کو اجازت دینی پڑے گی۔ سپریم کورٹ نے رانچی ہائیکورٹ کو اس درخواست کی جلد سماعت کرنے کی ہدایت دینے کے مطالبہ کو بھی مسترد کر دیا ہے۔