ہینڈگن کے کلچر کو ختم کرنے کینیڈا پارلیمنٹ میں بل پیش بندوق کی فروخت اور درآمدات پر پابندی کا فیصلہ

   

اوٹاوا : کینیڈا میں عوام میں پائے جانے و الے بندوق کلچر کو ختم کرنے کیلئے پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کی گئی ہے۔ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا میں بندوق کی فروخت اور درآمدات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا۔ اس سلسلہ میں ایک بل کینیڈا کی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی۔ انہوںنے کہا کہ ہینڈ گن کی ملکیت پر پابندی کے نفاذ کیلئے قانون لایا جارہا ہے۔ یہ فیصلہ کینیڈا کے وزیراعظم نے امریکہ میں حال ہی میں اسکول میں ہونے والی فائرنگ کے تناظر میں کیا ہے لیکن ہینڈگن کی ملکیت کو ختم کرنے سے متعلق قانون کا پارلیمنٹ میں پاس ہونا جسٹن ٹروڈو کے لئے ایک چیلنج بن گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہیکہ حکمران جماعت کی پارلیمنٹ میں نشستیں کم ہیں۔ ٹروڈو نے کہا کہ وہ ہینڈگن کی مارکٹ کو محدود کررہے ہیں اور تسلیم کیا کہ بندوقوں کے تشدد میں اضافہ ہورہا ہے۔