ہیکنگ کے دعوے بیہودے : ارون جیٹلی

   

نئی دہلی 21 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج ان دعووں کو مسترد کردیا کہ 2014 کے انتخابات میں ووٹنگ مشینوں کو ہیک کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کا وقت قریب آنے پر کانگریس کی بے چینی بڑھتی جا رہی ہے ۔ انہوں نے ٹوئیٹ کیا کہ یہ انتخابات یو پی اے دور میں ہوئے تھے ۔ کیا اس وقت انتخابات کے انعقاد ‘ ووٹنگ مشینوں کی تیاری اور ان کی کارکردگی کا حصہ رہنے والے لاکھوں ارکان عملہ اور الیکشن کمیشن بی جے پی سے ملا ہوا تھا ؟ ۔ یہ بیہودہ پن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رافیل ‘ 15 بڑے کارپوریٹس کا قرض معاف کرنے جیسے غیر موجود مسائل اٹھانے کے بعد ای وی ایم ہیکنگ کانگریس کا ایک اور بڑا جھوٹ ہے ۔