یخنی والا کڑاہی گوشت

   

اجزا:گوشت آدھا کلو، نمک حسب ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچہ، ادرک دو انچ کا ٹکڑا، پیاز دو عدد درمیانی، ٹماٹر تین عدد درمیانے، پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ، ہلدی آدھا چائے کا چمچہ، تیزپات ایک ٹکڑا، سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ، بڑی ہری مرچیں تین سے چار عدد، ہرا دھنیا حسب پسند، کوکنگ آئیل آدھی پیالی۔
ترکیب :گوشت کو صاف دھو کر رکھ لیں۔پین میں دو کھانے کے چمچہ کوکنگ آئیل میں تیزپات اور زیرہ ڈال کر کڑکڑا لیں۔پھر اس میں ادرک لہسن،باریک کٹی ہوئی پیاز اور گوشت ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں۔پانچ سے سات منٹ بعد اس کو ہلکا سا بھون کر اس میں دو پیالی پانی ڈال دیں۔درمیانی آنچ پر پکاتے ہوئے جب گوشت گلنے پر آ جائے اور آدھی پیالی یخنی رہ جائے تو یخنی علیحدہ نکال لیں اور اس میں ثابت ٹماٹر،نمک،ہلدی اور لال مرچ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ٹماٹر گلنے پر آ جائے تو اس میں گوشت اور کوکنگ آئیلڈال کر بھونیں۔تیل علیحدہ ہونے پر اس میں باریک کٹی ہوئی ادرک اور ہری مرچیں ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں ۔ ڈش میں نکال کر باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑک کر پیش کریں۔