ید یورپا اور جاوڈیکر کورونا پازیٹیو

   

نئی دہلی : ملک میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ خاص وعام تمام لوگ اس کی گرفت میں آرہے ہیں،مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکرکو کورونا پازیٹیو پایا گیا ہے۔ انہوں نے خود یہ معلومات دی۔کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا دوسری بار کورونا پازیٹیو کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا ایک بار پھر کورونا پازیٹیوہوگئے ہیں۔ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
وزیر اعلی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ ہلکا بخار ہونے کے بعد میں نے کورونا جانچ کرایا اور میری رپورٹ مثبت آئی ہے۔ حالانکہ میں ٹھیک ہوں ، ڈاکٹروں کے مشورے پر مجھے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ میری ان تمام لوگوں سے درخواست ہے جو حالیہ دنوں میں میرے رابطے میں آئے ہیں، وہ کورونا سے ہوشیار رہیں اور آئیسولیشن میں رہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یدیورپا کی کورونا رپورٹ گذشتہ سال 2 اگست کو مثبت آئی تھی۔