بی جے پی ایم ایل سی کی دختر کی شادی ، عالیشان تقریب میں شرکت پر تنقیدیں
بیلگاوی۔ 16 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس وباء کے پیش نظر کرناٹک میں بڑی تقاریب پر امتناع سے متعلق سرکاری احکام کے باوجود بی جے پی کے ایک رکن قانون ساز کونسل کی دختر کی شادی کی عالیشان پیمانہ پر منعقدہ تقریب میں حود چیف منسٹر بی ایس یدی یورپا کی شرکت پر بڑے پیمانہ پر برہمی و ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے ہفتہ کو اح کام جاری کرتے ہوئے عوام تحدیدات کی تھی کہ کورونا وائرس کی وباء پر قابو پائے جانے تک بڑے پیمانہ پر تقاریب کے اہتمام سے گریز کریں اور کسی بھی تقریب میں 100 سے زائد مہمانوں کو مدعو نہ کیا جا ئے ۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ مہانتیش کی دختر کی شادی میں سینکڑوں مہمانوں نے شرکت کی جن میں قانون ساز کونسل میں گورنمنٹ چیف وہپ بھی شامل ہیں ۔ تقریب میں بڑے پیمانہ پر مہمانوں کی شرکت کے با رے میں سوال پر یدی یورپا نے جواب دیا کہ ہجوم سے گریز کیا جاسکتا تھا ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ یہ ہدایت کی گئی تھی زائد افراد جمع نہ ہوں۔