یروشلم قونصل خانہ کی بجائے فلسطین کیلئے خصوصی ایلچی مقرر کرنے کا امریکی منصوبہ

   

واشنگٹن : فلسطینی اور مغربی سفارتی ذرائع نے پیر کومعاصر عزیز ’الشرق‘ کو بتایا کہ امریکی انتظامیہ فلسطینیوں کے ساتھ سفارتی تعلقات کی سطح کو بلند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس ضمن میں امریکی وزارت خارجہ میں ہادی عمر کو نائب معاون وزیر خارجہ برائے اسرائیل اور فلسطینی امورسے بڑھا کر انہیں امن عمل کے لیے خصوصی امریکی ایلچی کے طور پر تعینات کیا جائیگا۔ ذرائع نے بتایا کہ یروشلم میں امریکی سفارت خانے میں فلسطین افیئر یونٹ (جس کا تعلق فلسطینی مفادات کی خدمت سے ہے) اسرائیلی سفارت خانے کو نہیں بلکہ براہ راست امریکی محکمہ خارجہ کو رپورٹ کرے گا۔باخبر فلسطینی ذرائع نے ’الشرق‘ کو ان تبدیلیوں کی تصدیق کی تاہم ساتھ ہی کہا کہ اس منصوبے پر عملدرآمد کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔