یعقوب میمن کی قبر پر تنازعہ

   

ممبئی: ممبئی دھماکہ کے مجرم مرحوم یعقوب میمن کی قبر پر تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔ یہ تنازعہ اس وقت سامنے آیا جب بتایا گیا کہ یعقوب میمن کی قبر کو سجایا گیا ہے اور اسے ایک مزار میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ یہ قبر بڑے قبرستان میں موجود ہے۔ اس سارے معاملے پر بڑے قبرستان کے ٹرسٹی شعیب خطیب نے کہا کہ یہ خبر درست نہیں ہے۔ یہ روشنی شب برأت کے دن کی ہیں۔ یہاں پر اس قبر کے علاوہ 17 اور قبریں ہیں اور اس قبر پر ماربل سات سال پہلے لگایا گیا تھا۔ اب جو خبریں پھیلائی جا رہی ہیں وہ سب غلط ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ لائٹس غسل خانے کی وجہ سے لگائی گئی ہیں۔ یعقوب میمن کے لیے کوئی خاص کام نہیں کیا گیا۔