یلاریڈی میں سڑک حادثہ چار افراد زخمی

   

Ferty9 Clinic

یلاریڈی /16 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل یلاریڈی کے علاقہ تماریڈی گیٹ کے پاس دو بائیک گاڑیوں میں ٹکر ہونے سے چار افراد زخمی ہوگئے ۔ سب انسپکٹر مسٹر کمار راجا کی تفصیلات کے مطابق یلاریڈی مستقر سے تعلق رکھنے والا روی اپنے بیٹے کے ساتھ اپنے بھائی کے دونوں بیٹیوں کو لئے اپنے آبائی موضع تماریڈی کو جارہا تھا کہ گیٹ کے پاس مقابل سمت سے آرہی سنگاریڈی ضلع کے جنگاؤں سے پلسر گاڑی پر آرہا احمد ٹکر دینے سے چار افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ روی کے ساتھ تین معصوم بچے بھی شدید زخمی ہوگئے اور انوسنیا کے ہاتھ کو بھی شدید زخمی دیکھا گیا اور ایک معصوم چیٹنیا بھی شدید زخمی ہوا ۔ ان میں ورشاء ، انوسیا کو حیدرآباد منتقل کیا گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔ راکھی کے تہوار پر بہن بھائی حادثہ کا شکار ہونے پر خاندان میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔