نشیبی علاقے اور سینکڑوں ایکڑ فصل زیر آب ، کسانوں کا بھاری نقصان
یلاریڈی ۔ غیر معمولی کثرت سے ہو رہی بارش سے شعبہ زراعت کو عظیم نقصان پہونچا ہے ۔ تمام نشیبی علاقہ تک زیر آب ہوگئے ہیں ۔ دھان خریدی سنٹروں پر بھی ہزاروں کنٹل دھان موسلادھار بارش کے نذر ہوگئے ۔ منڈل لنگم پیٹ کے ممباجی پیٹ کونڈاپور ، بھوانی پیٹ کنچل بونال جلدی پلی لنگم پلی ، ونٹر پلی ، سوراتی پلی پلکم پیٹ ، پوتائی پلی ، موتھا ، شٹ پلی ، شٹ پلی سنگاریڈی ، آئیلاپور مواضعات میں ہزاروں ایکر فصل زیر آب ہوکر تباہ ہوگئی ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں بھی لگاتار ہو رہی بارش سے دھان کو کافی نقصان پہونچا منڈل کے تانڈور ، ناگی ریڈی پیٹ ، لنگم پلی ، راگھواپلی ، ماسن پلی ، آتماکور ، علاقوں میں دھان کے انبار بارش سے تر ہوکر دھان سے کونپلی پھوٹ رہا ہے ۔ نقصان شدہ دھان کی فصلوں کا منڈل تحصیلدار مسٹر سعید احمد مسرور ، منڈل پریشد صدر مسٹر راج داس ، محکمہ زراعت AO ، مسٹر وجئے کمار نے معائنہ کیا ۔ منڈلہ گندھاری میں بھی بھاری بارش سے دھان کی فصلوں کو عظیم نقصان ہوا ہے ۔ منڈل سداشیونگر کے اڈلور یلاریڈی ، اسرلائیڈا ، دھرما راؤ پیٹ ، پدماجی واڑی ، تکوجی واڑہ ، ترمن پلی ، سرکل علاقووں میں دھان اور کپاس کی فصلوں کی غیر معمولی نقصان رہا ۔ مرکل شیوار علاقہ میں 30 ایکڑ فصل زمین بوس ہوگئی ۔ پوچارم پراجکٹ میں بھاری بارش کا ان فلو آرہا ہے ۔ پراجکٹ لبریز ہوکر 2.098 کیوسک آب اوپر سے بہہ رہاہے اور یہ آب منجیرا ندی سے ہوکر نظام ساگر کو پہونچے گا ۔