یمن کا جنگ کی طرف لوٹنا تشویشناک : اقوام متحدہ

   

نیویارک: سلامتی کونسل کے سامنے پیر کو بریفنگ دیتے ہوئے یمن کیلئے اقوام متحدہ کے ایلچی ہانس گرنڈ برگ نے اس بات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا یہ یمن کے جنگ کی بھٹی میں لوٹنے کے خطرات موجود ہیں۔ انہوں نے تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا۔گرنڈ برگ نے اپنی بریفنگ کے دوران کہا کہ مجھے فریقین کی طرف سے جنگ کی طرف واپسی کی دھمکیوں پر تشویش ہے۔ انہوں نے ماریب کے حوالے سے حوثیوں کے بیانات اور اقدامات کا حوالہ دیا اور کہا کہ مزید تشدد سے تنازع حل نہیں ہوگا بلکہ یہ ہمیں سیاسی تصفیہ تک پہنچنے کے موقع سے محروم کردے گا۔اقوام متحدہ کے ایلچی نے مزید کہا کہ میں ایک بار پھر فریقین سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس نازک مرحلے کے دوران اپنے کاموں اور تقریر میں انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں۔ مجھے یقین ہے پرامن اور منصفانہ حل تک پہنچنا اب بھی ممکن ہے۔