یمن۔ صنعا میں عرب اتحاد کے ایک کے بعد ایک حملے

,

   

ریاض۔ یمن میں ائینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد کی مشترکہ افواج نے ہفتہ کی ابتدائی ساعتوں میں صوبہ صنعا میں ایک فوجی کاروائی کے دوران فضائیہ ودفاعی کے پانچ ٹھکانوں اوربیلسٹک میزائک کے ایک گودام کوتباہ کردیا

۔یہ بات عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی الملکی نے بتائی۔

الملکی نے باور کرایا کہ عرب اتحاد کی مشترکہ فورسز کی کمان حوثی ملیشیاء اور دیگر دہشت گرد‘ تنظیموں کو اس نوعیت کی صلاحیتوں کے استعمال سے روکنے کے لئے پرعزم ہے جو

اقوام متحدہ کے طیاروں‘ فضائی‘ نیوی گیشن اور شہریوں کی جان کے لئے براہ راست خطرے کے مترادف ہے۔

اسی طرح کرنل الملکی نے باور کرویا ہے کہ عرب اتحاد کی جانب سے نشانہ بنانے کی کاروائی بین الاقوامی انسانی قانون اور ضوابط کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے۔

اتحاد کی مشترکہ فورسز نے شہریوں کو ممکنہ نقصان سے بچانے کے لئے تمام تر احتیاطی اقدامات کے بعد کاروائی کی ہے۔