یو پی ایس سی سول سروسز 2022

   

میں ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے محمد برہان زماں کو آل انڈیا 768 رینک
گزشتہ تین سالوں میں ایم ایس کو تیسرے سیول سرونٹ کی تخلیق کا اعزاز
حیدرآباد۔ 23 مئی۔ ( پریس نوٹ) ۔ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے طالب علم محمد برہان زماں نے اپنے اساتذہ اور انتظامیہ کی اُمیدوں پورا کرتے ہوئے یو پی ایس سی 2022 میرٹ لسٹ میں 768 واں رینک حاصل کیا ہے۔ اس طرح اکیڈیمی کو باوقار سیول سروسس میں تیسرے طالب علم کو شریک کروانے کا اعزاز ملا ہے۔ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے طالب علم محمد برہان زماں کا یو پی ایس سی رول نمبر 0626591 تھا اور ان کا آل انڈیا رینک 768 ہے۔ یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ معلنہ 2022 نتائج کے مطابق تقریباً 11 لاکھ 52 ہزارامیدواروں نے پریلمنری امتحان میں شرکت کی جس میں تقریبًا 14 ہزار امیدوار مین Main امتحان کیلئے کوالیفائی ہوئے جن میں 2,529 امیدوار کامیاب ہوئے ، انہیں تین مرحلوں میں پرسنل انٹرویو کیلئے بلایا گیا تھا۔ ان میں 83 مسلمان تھے۔ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے9 طلبہ نے یو پی ایس سی 2022 پریلیمنری امتحان میں کامیابی حاصل کی جن میں سے تین انٹرویو کے مرحلہ تک پہونچے اور ان میں محمد برہان زماں فائنل میرٹ لسٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔ توقع ہے کہ محمد برہان زماں کا انڈین پولیس سروسس کیلئے انتخاب ہو جائیگا۔ اس طرح محمد فیضان احمد آئی اے ایس اور محمدحارث سمیر آئی اے ایس کے بعد محمد برہان زماں کو ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی میں تربیت پاکر سیول سروسس کیلئے منتخب تیسرے امیدوار ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔ یاد رہے ایم ایس آئی اے ایس کے محمد فیضان احمد نے یو پی ایس سی 2019 میں آل انڈیا 58 رینک اور اسی امتحان میں محمدحارث سمیر نے آل انڈیا 270 واں رینک حاصل کیا تھا۔ اکیڈیمی کے طالب علم محمد برہان زماں کی کامیابی پر اکیڈیمی کے چیئر مین محمد لطیف خان نے مسرت کا اظہار کیا اور اس کامیابی کو اللّٰہ تعالٰی کی طرف سے عنایت قرار دیا۔ انہوں نے محمد برہان کے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ محمد لطیف خان نے کہا کہ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی سے سیول سروسس کیلئے تیسرے طالب علم کی کامیابی سے قوم کی خدمت کے تئیں جذبہ کو مزید تقویت اور ملک کی ترقی میں اور موثر کردار ادا کرنے کاحوصلہ ملتا ہے۔ یو پی ای سی سول سروسز میرٹ 2022 کی 933 کامیاب امید واروں پر مشتمل ہے جن میں 30 مسلمان شامل ہیں۔ UPSC نے ستمبر 2022 میں ہوئے امتحانات اور جنوری/مئی 2023 میں پرسنل انٹرویو کے نتائج کا آج اعلان کرکے آئی اے ایس، آئی پی ایس، آئی ایف ایس، آئی آر ایس اور دیگر سول سروسز عہدوں کیلئے کل 933 امیدواروں کی سفارش کی ہے۔ یو پی ایس سی نے تین مرحلوں میں سول سروسز 2022 کے امیدواروں کے انٹرویو کیے، جس کا تیسرا اور آخری مرحلہ 18 مئی 2023 کو ختم ہواتھا۔