یو پی میں آر ایس ایس لیڈر کو گولی مار دی گئی

   

لکھنؤ : اترپردیش میں آر ایس ایس کے قائم مقام سکریٹری دنیش موریہ کو شرپسندوں نے گولی مار کر زخمی کردیا ۔ دنیش موریہ گاؤں مارکھامؤ کے رہائشی اور روڈ ویز کے کنٹریکٹ ورکر تھے۔ وہ صبح چھ بجے مقامی پولیس اسٹیشن کے قریب بس سے اتر رہے تھے جب موٹر سائیکل پر سوار 3 حملہ آوروں نے انہیں گولی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے ۔