شاملی ۔ /28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے شہر شاملی میں ایک مندر سے پینے کا پانی حاصل کرنے کی اجازت نہ دینے پر دلتوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ صفائی کرمچاریوں کو مندر کا پانی پینے نہیں دیا گیا ۔ یہ لوگ مندر کے باہر ڈرینیج کی صفائی کررہے تھے ۔ پجاری نے مندر کے اندر واقع ہینڈپمپ سے پانی نکالنے کی اجازت نہیں دی اور مندر کے دروازے بند کردیئے ۔ دلتوں نے احتجاج کرتے ہوئے پجاری کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ۔