یو پی میں ٹرین حادثہ کا شکار ، 4 ہلاک

,

   

گونڈا (یو پی) : اترپردیش کے ضلع گونڈا میں آج چندی گڑھ ۔ دبروگڑھ ایکسپریس ٹرین حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ ٹرین کی 15 بوگیاں پٹری سے اترگیئں ۔ ان میں سے تین بوگیاں الٹ گیئں ۔ حادثہ میں اب تک 4 مسافرین کی موت کی تصدیق ہوئی ہے ۔ 20 تا 25 دیگر مسافرین زخمی ہوگئے ہیں ۔ زیادہ تر ہلاکتیں اے سی کوچ میں سفر کرنے والے مسافرین کی بتائی جارہی ہیں۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے ۔ ریسکیو آپریشن شروع ہوگیا ۔ ڈبرو گڑھ ایکسپریس (15904) ٹرین چندی گڑھ سے آرہی تھی ۔ حادثہ جھلاہی ریلوے اسٹیشن کے درمیان گوسائی ڈیہوا کے مقام پر پیش آیا ۔ چہارشنبہ کو یہ ٹرین رات 11:39 بجے چندی گڑھ سے روانہ ہوئی تھی ۔ جمعرات کو دوپہر جھلائی اسٹیشن کے پاس ٹرین الٹ گئی۔ اس ٹرین کے ایک مسافر نے بتایا کہ گونڈا سے 20 کیلو میٹر دور تقریباً ڈھائی بجے یہ حادثہ پیش آیا ۔ زخمیوں کی صحیح تعداد کا پتہ نہیں چل سکا ۔ امدادی کارروائی جاری ہے ۔ زخمیوں کو دواخانہ منتقل کیا جارہا ہے۔