یوتھ کانگریس کارکنوں نے اسمبلی کے روبرو بائیک نذر آتش کیا

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے روبرو یوتھ کانگریس کارکنوں نے بائیک نذر آتش کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ صدر یوتھ کانگریس شیوا سینا ریڈی کی قیادت میں نکلس روڈ تک بائیک ریالی کا اہتمام کیا گیا۔ یہ ریالی اسمبلی کے روبرو پہنچی جہاں کارکنوں نے ایک بائیک کو سڑک پر نذر آتش کردیا۔ یوتھ کانگریس کارکن انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔ اسمبلی کے قریب موجود پولیس ملازمین نے جلتی ہوئی بائیک کو بجھانے کی کوشش کی لیکن یوتھ کانگریس کارکنوں کے احتجاج کے سبب وہ خاموش ہوگئے۔ بعد میں احتجاجی یوتھ کانگریس کارکن انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ دفتر روانہ ہوگئے جہاں احتجاجی مظاہرہ منظم کیا ۔ یوتھ کانگریس کارکنوں کے اس اچانک احتجاج سے پولیس کو دشواری پیش آئی اور انہوں نے احتجاجیوں کو اسمبلی کے آگے روانہ کردیا۔ر