یوروپ کے مسافروں پر امریکہ کی پابندی

   

کورونا وائرس سے بچنے 30 دن تک سخت اقدامات
واشنگٹن ۔ /13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ کے ماسواء یوروپ کے تمام مسافروں پر سفر ی پابندی عائد کی گئی ہے ۔ یوروپ سے کوئی مسافر امریکہ میں داخل نہیں ہوسکے گا ۔ آئندہ 30 دن تک مسافروں پر پابندی عائد کرتے ہوئے سفری عمل کو معطل کردیا گیا ہے ۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ کوئی مالیاتی بحران نہیں ہے صرف ایک عارضی لمحہ ہے جو گزر جائے اور امریکہ پھر سے مابقی دنیا کے ساتھ جڑ جائے گا ۔