یوروپی یونین کی روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے میں تاخیر کی :زیلنیسکی

   

کیف : یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے میں تاخیر کرنے پر یورپی یونین پر تنقید کی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ولادیمیر زیلینسکی نے یورپی یونین کی جانب سے روس پر عائد کی گئی نئی پابندیوں کا خیر مقدم کیا ہے لیکن ساتھ ہی یورپی بلاک کی جانب سے روس پر پابندیاں عائد کرنے کے پانچویں اور چھٹے دور کے درمیان 50 دن سے زیادہ کا وقفہ ہونے پر تنقید بھی کی ہے۔اس حوالے سے یوکرینی صدر نے منگل کو کیف میں سلواکیہ کی وزیر اعظم زوزانا کیپوٹووا کے ساتھ مشترکہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کے پانچویں دور کو 50 دن سے زیادہ ہو چکے ہیں، روس پر نئی پابندیاں لگانے میں اتنی تاخیر ہمارے لیے ناقابل قبول ہے۔خیال رہے کہ یورپی یونین نے روس پر معاشی پابندیوں کو وسعت دیتے ہوئے اسکے90فیصد خام تیل کی درآمدات پر پابندی لگانے اور روس کے اہم بینک کوسوئفٹ فنانشل سسٹم سینکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔یورپین کونسل کے چیف چارلس مچل کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے فوری طور پر پابندی کے نئے معاہدے کا روس کی دو تہائی خام تیل درآمدات پر اطلاق ہو گا تاکہ روس پر جنگ کے خاتمے کیلیے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالا جائے۔