٭ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے بتایا کہ یوروپین یونین میں 30 دنوں کے لئے تمام غیر یوروپین یونین سفر کرنے والوں کے داخلہ پر پابندی عائد کی جائے گی ۔ آئس لینڈ ، ناروے ، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ کے شہریوں کو اس پابندی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے ۔ امتناع عائد کرنے کا مقصد خطہ میں کورونا وائرس کی وباء کو روکنا ہے ۔