یورپ میں ایوی ایشن انڈسٹری کا بڑا میلہ پیرس ایئر شو 2023 شروع

   

پیرس: جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے اکاؤ کے عزم کے ساتھ یورپ میں ایوی ایشن انڈسٹری کا سب سے بڑا میلہ پیرس ایئر شو 2023 شروع ہو گیا۔ کورونا وبا کی وجہ سے 4 سال بعد منعقد ہونے والے ایئر شو میں دنیا بھر سے ایوی ایشن انڈسٹری سے جڑے لاکھوں افراد پہنچ گئے ہیں۔یہ میلہ فرانس کے شہر پیرس میں چھوٹے بڑے طیاروں، ڈرونز اور ایئروسپس میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے سجا ہے جس میں دنیا کے 49 ممالک سے 2453 کمپنیوں نے حصہ لیا ہے ۔مختلف ممالک سے چھوٹے بڑے طیارے پیرس ایئر شو پہنچ چکے ہیں، ایک ہفتہ جاری رہنے والے ایئر شو میں مسافر اور جنگی طیاروں، میزائل ایئروسپس ٹیکنالوجی اور دفاعی ساز و سامان کی نمائش کی جائے گی۔ عوامی تفریح کیلئے طیاروں کے دل دہلا دینے والے مخصوص کرتب بھی دکھائے جا رہے ہیں۔فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے 54 ویں پیرس ایئرشو کا افتتاح کیا، ایوی ایشن انڈسٹری کی نمائش میں 21 ممالک کے جدید ٹیکنالوجی سے لیس 150 اسٹارٹ اپ بھی متعارف کروائے جا رہے ہیں۔