برلن : جرمنی نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے گیس کی سپلائی میں کی جانے والی کمی کو دیکھتے ہوئے ملک کے ایمرجنسی گیس پلان کا الرٹ لیول بڑھایا جا سکتا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جرمنی کے وزیر معیشت رابرٹ ہیبک نے صحافیوں کو بتایا کہ ’جرمنی میں اس وقت گیس قلت کی شکار اشیا میں سے ہے۔‘دوسری جانب یورپی یونین میں شامل ممالک کی معاشی ترقی میں جون کے مہینے میں شدید گراوٹ دیکھی گئی ہے۔جمعرات کو سامنے آنے والے سروے کے نتائج کے مطابق بڑھتی ہوئی قیمتوں نے کورونا وبا کے بعد معمول پر آنے والی معیشت کو ایک بار پھر بڑے چیلنج سے دوچار کر دیا ہے۔