میڈرڈ۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات، ٹھنڈے سمجھے جانے والے ممالک بھی اب شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئے، یورپی ممالک میں گرمی کے گزشتہ کئی دہائیوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، گزشتہ چند روز سے جاری گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے اسپین اور پرتگال میں اب تک 1700سے زائد افراد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین میں 10 سے 17 جولائی کے درمیان ہیٹ ویو سے 678 افراد ہلاک ہوئے جبکہ پرتگال میں 7 سے 18جولائی کے درمیان 1063 اموات ریکارڈ کی گئی۔ ہسپانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسپین میں شدید گرمی کے باعث گزشتہ 10 روز میں 500 سے زائد شہری ہلاک ہوچکے ہیں، درجہ حرارت میں اضافے سے اموات رپورٹ ہوئیں،گزشتہ روز ڈنمارک میں شدید گرمی پڑی جس کے باعث درجہ حرارت 35.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔