برسلز: یورپی کمیشن نے ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق خدشات کے پیش نظراپنے عملہ کے زیراستعمال سرکاری ڈیوائسز پر ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی ہے۔یورپی کمیشن کے ترجمان نے خبررساں ویب سائٹ یورکٹیو کی ایک رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس پابندی کا مطلب یہ بھی ہے کہ کمیشن کاعملہ اب چین کی ملکیتی ویڈیوشیئرنگ ایپ کو ذاتی ڈیوائسز پر استعمال نہیں کر سکتا۔ان میں ایسے فونز بھی شامل ہیں جن میں سرکاری ایپس انسٹال ہیں۔یورپی کمیشن کے حکم نامے کے مطابق ملازمین کو جلد سے جلد ٹک ٹاک ایپ کو اپنی ڈیجیٹل ڈیوائسز سے ہٹانا ہوگا اور 15 مارچ تک ایسا کرنا ہوگا۔ٹک ٹاک چین کی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ہے،اس کو حالیہ مہینوں میں ان خدشات کی وجہ سے مغرب کی جانب سے بڑھتی ہوئی جانچ پڑتال کا سامنا ہیکہ اس کے ذریعے بیجنگ کو صارفین کے ڈیٹا تک کتنی رسائی حاصل ہے۔