یورپی یونین کی طرف سے کورونا کیخلاف جدوجہد

   

بروسلز ۔ 11مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) یورپی یونین کے رکن ممالک نے کورونا وائرس کی وبا کے مقابلے کیلئے مربوط کوششیں شروع کردی ہیں۔ یورپی کونسل کے صدر شارل مشیل کے مطابق ایک ’کانفرنس کال‘ میں ان ممالک کے سربراہان نے اس حوالے سے ہر ضروری اقدام فی الفور کرنے پر اتفاق کیا۔ ان ممالک کے وزرائے صحت اور داخلہ اب روزانہ کی بنیاد پر رابطے میں رہیں گے۔ یورپی کمیشن اس وبا کے سبب ہونے والے معاشی نقصانات پر قابو پانے کے لئے 25 بلین یورو کا ایک فنڈ بھی قائم کرنا چاہتا ہے۔