ٹوکیو: جاپان میں برسراقتدار لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کے لیڈر یوشیہیدے سوگا کو بدھ کو روایتی طور پر ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کرلیاگیا۔جاپان کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں ہوئے الیکشن میں ارکان پارلیمنٹ نے 71 سالہ مسٹر سوگا کو اپنا نیا رہنما منتخب کیا۔اس سے پہلے خراب صحت کی وجہ سے اپنا عہدہ چھوڑنے والے جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے اور ان کی کابینہ نے بدھ کو سرکاری طورپر استعفی دے دیا۔ اس کے ساتھ ہی مسٹر آبے کے قریب آٹھ سال لمبے ریکارڈ دور اقتدار کا بھی خاتمہ ہوگیا۔جاپان کے نئے وزیراعظم مسٹر سوگا نے ملک کی معیشت کو پھر پٹری پر لانے کے لئے آبے نومکس کے نام سے مشہور معاشی پالیس سمیت مسٹر آبے کی دیگر پالیسیوں پر عمل کرنے کا عزم کیا ہے ۔؎مسٹر آبے نے آج وزیراعظم دفتر میں اپنے دور اقتدار کے آخر دن داخل کیا اور ملک کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔مسٹر آبے نے اس موقع پر کہا،‘‘اقتدار میں رہتے ہوئے میں ہر دن پوری کوشش کی ہے کہ ملک کی معیشت کو دوبارہ پٹری پر لایا جائے اور جاپان کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر ممکن سفار قدم اٹھائے جائیں ۔’’مسٹر آبے نے کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ رکن کے طورپر نئی حکومت کی حمایت کرتے رہیں گے۔