حیدرآباد ۔16۔اگست (سیاست نیوز) ڈاکٹر کے کیشو راؤ صدرنشین یوم آزادی تقاریب کمیٹی کے مطابق حکومت نے 22 اگست تک روزانہ مختلف پروگراموں کو قطعیت دی ہے۔ 8 اگست سے یوم آزادی تقاریب کا آغاز ہوا اور 22 اگست کو لال بہادر اسٹیڈیم میں اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔ کیشو راؤ نے کہا کہ چہارشنبہ کو رویندرا بھارتی میں کوی سمیلن ، مشاعرہ اور مختلف فنکاروں کی جانب سے فن کا مظاہرہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے ہر ضلع میں یہ پروگرام منعقد ہوں گے ۔ حکومت نے ریاست بھر میں خون کے عطیہ کیمپس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے اور ہر کیمپ میں کم از کم 75 افراد خون کا عطیہ دیں گے ۔ رنگولی کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے ، اس کے علاوہ اسپورٹس اینڈ گیمس کے مقابلے ہوں گے ۔ ہفتہ اور اتوار کو ان مقابلوں کا اہتمام رہے گا۔ سرکاری دواخانوں کے مریضوں میں پھل اور میٹھائیاں تقسیم کی جائیں گی۔ لال بہادر اسٹیڈیم کی اختتامی تقریب میں چیف منسٹر کے سی آر مہمان خصوصی ہوں گے ۔ اسٹیڈیم کو خوبصورتی سے سجایا جارہا ہے۔ ر