یوم جمہوریہ کیلئے مہاراشٹرا اور کیرالا کی جھانکیاں بھی مسترد

   

نئی دہلی 3 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت نے اترکھنڈ ‘ مغربی بنگال اور بہار کے بعد مہاراشٹرا اور کیرالا کی جھانکیاں بھی مسترد کردی ہیں۔ یہ جھانکیاں یوم جمہوریہ پریڈ کیلئے تیار کی گئی تھیں۔ این سی پی سربراہ شرد پوار کی دختر سپریہ سولے نے کہا کہ بی جے پی حکومت غیر بی جے پی اقتدار والی ریاستوں کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے ۔