اگرہ۔مذکورہ ارکیالوجیکل سرو ے آف انڈیا (اے ایس ائی) کی جانب سے تاج محل‘ اگرہ قلعہ اور دیگر یادگار عمارتوں میں عالمی یوم یوگا 21جون کے موقع پر مفت داخلہ رکھنے کااعلان کیاہے‘ ایک متعلقہ عہدیدار نے یہ بات کہی ہے۔
سپریڈنٹنگ آرکیالوجسٹ برائے اے ایس ائی (اگرہ سرکل) راج کمارپٹیل نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ ”عالمی یوم ِ یوگا کے موقع پر تاج محل‘ اگرہ قلعہ‘ فتح پور سکری اور دیگر اے ایس ائی کی حفاظت میں اگرہ سرکل کے تحت اور ہندوتان بھر میں آنے والی یادگارعمارتوں پر داخلہ مفت رہے گا۔
تمام ہندوستانی اورغیرملکی سیاحوں کے لئے اس دن داخلہ مفت رہے گا“
درایں اثناء ضلع عہدیداروں نے کہاکہ عالمی یوم یوگا کے موقع پر مرکزی وزرات اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی اترپردیش کے فتح پور سکری میں ’پنچ محل‘ پر سماج کے ایک بڑے حصہ کے ساتھ یوگا کریں ے۔