یونائیٹیڈ بینک کا اعلان، چوکسی عمداً قرض ادا نہ کرنے والا تاجر

   

بینک آف کامرس کو قرضوں کی عدم ادائیگی سے 388 کروڑ روپیوں کا خسارہ
ممبئی 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سرکاری بینک یونائیٹیڈ بینک آف انڈیا نے جمعرات کو ایک نوٹس جاری کی ہے جس میں گیتانجلی جیمس اور اس کے مفرور مالک میہول چوکسی کو عمداً قرض ادا نہ کرنے والا قرار دیا گیا ہے اور انھیں 332 کروڑ روپیوں کے بقایا جات ادا کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ ڈپازیٹرس چوکسی اور اس کے ایک قریبی رشتہ دارو نیرو موودی ہندوستانی بینکنگ نظام کے سب سے بڑے فراڈ کے سرغنہ ہیں۔ اس دھوکہ دہی کو فروری 2018 ء میں پی این بی اسکام قرار دیا گیا تھا۔ ان دونوں نے ممبئی میں واقع براڈی ہاؤز شاخ سے 13 ہزار کروڑ روپیوں کا قرض 2011 ء اور 2017 ء کے درمیان حاصل کیا۔ اس طرح انھوں نے ایک سرکاری بینک کے ساتھ دھوکہ کیا۔ مجریہ عوامی نوٹس کے مطابق یونائیٹیڈ بینک نے گیتانجلی جیمس کمپنی اور چوکسی کو عمداً قرض ادا نہ کرنے والوں میں شمار کیا ہے۔ یوربی کی جانب سے انھیں اس وقت نوٹس جاری کی گئی جب متعدد بار یاد دہانی کے لئے نوٹسیں جاری کرنے کے بعد بھی مذکورہ کمپنی اپنا قرض ادا کرنے میں ناکام ہوگئی۔ چوکسی کے علاوہ اس کی بیوی پریتی چوکسی اور گیتانجلی جیمس کے ڈائرکٹرس کو بھی نوٹسیں جاری کی گئی ہیں۔ یو ۔ بینک نے چوکسی کی فرم جو زیورات بنانے اور انھیں برآمد کا کاروبار کرتی تھی اسے 331.85 کروڑ روپیوں کا قرض منظور کیا تھا۔ مارچ 2018 ء میں یو ۔ بینک نے ان کے قرض کو غیر کارکرد اثاثہ جات (این پی اے) میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔ اس سال کے اوائل میں ایک اور سرکاری بینک اورینٹل بینک آف کامرس نے بھی چوکسی اور نیرو مودی دونوں کو عمداً قرض ادا نہ کرنے والا قرار دے دیا۔ جون کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں یو ۔ بینک نے 105 کروڑ روپیوں کے خالص منافع کا اعلان کیا اور اس کا نقصان 388.68 کروڑ روپئے بتایا گیا۔ ان کے غیر کارکرد اثاثہ جات میں بہتری کی اور وہ 22.73 فیصد سے گھٹ کر 15.89 فیصد ہوگئے اور خالص این پی اے 15.17 فیصد کے تقریباً نصف کے برابر ہوگئے۔