نئی دہلی: ویبیناروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پروفیسر عاصم علی خان، ڈائریکٹر جنرل سنٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن ، وزارت آیوش، حکومت ہندنے کہا کہ یونانی ڈے یونانی طب کی تشہیر کا ایک موقع ہے اورہماری کوشش ہے کہ بین الاقوامی کانفرنس سے قبل ان سرگرمیوں کے ذریعہ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یونانی طب کو مزید مقبول بنایا جائے ۔ ، سی سی آر یو ایم کے مختلف ویینار کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں مزید سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ حیدر آباد، ممبئی، علی گڑھ اور غازی آباد میں واقع سی سی آر یو ایم، وزارت آیوش، حکومت ہندکے تحقیقی اداروں نے یونانی ڈے 2022 اور یونانی طب پر بین الاقوامی کانفرنس سے قبل کی سرگرمیوں کے طور پرالگ الگ ویبینار کاانعقاد کیا۔ نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن فار اسکن ڈس آرڈرز، حیدر آباد نے ‘یونانی طب کے مبادیات’ کے موضوع پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا ۔