جملہ 829 امیدواروں میں سے مسلم طلبہ کی کامیابی کا تناسب 5% ،ٹاپ 100 میں کیرلا کی سفینہ نظرالدین شامل
نئی دہلی۔یونین پبلک سروسکمیشن (یو پی ایس سی) نے منگل کو سیول سرویس امتحان 2019 کے آخری نتائج کا اعلان کیا ہے، تاہم اس مرتبہ مسلم امیدواروں کیلئے بہت حد تک مایوس کن صورتحال رہی۔ چونکہ جاری کئے گئے نتائج کے مطابق اس مرتبہ صرف ایک مسلم امیدوار ہی آئی اے ایس آفیسر بننے کا اہل ہے۔ حالانکہ جملہ 829 کامیاب امیدواروں میں سے مجموعی طور پر 44 مسلم امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔لیکن بہتر رینک کے حصول میں ناکامی کی وجہ سے وہ آئی اے ایس آفیسر بننے کے اہل نہیں ہیں۔ حیرت انگیز طور پر اس فہرست میں ٹاپ 20 میں ایک بھی مسلم امیدوار نہیں ہے۔ اس سے بھی زیادہ مایوس کن بات یہ ہے کہ ٹاپ 10 میں صرف ایک مسلم امیدوار شامل ہے۔ واضح رہے کہ سیول سرویسیس 2019ء کا یہ نتیجہ 2018ء اور 2017ء کے مقابلے میں کافی مایوس کن ہے۔ 2018ء میں جنید آل انڈیا سطح پر تیسرے مقام رہے تھے جبکہ سعد میاں خان کو 25 واں رینک حاصل ہوا تھا۔ اس وقت مجموعی طور پر 52 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی۔ جبکہ 2018ء میں 41 مسلم امیدوار کامیاب ہوئے تھے، تاہم اس بار مسئلہ یہ ہے کہ رینک میں بہت زیادہ گراوٹ آئی ہے۔ ملک کی سب سے بڑی اقلیتی برادری مسلمانوں کی جانب سے اس مرتبہ صرف ایک لڑکی سفینہ نظرالدین نے ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے جنہیں 45 واں رینک حاصل ہوا ہے۔ صرف یہی آئی اے ایس آفیسر بننے کی اہلیت رکھتی ہیں ۔ دوسری جانب ملک بھر میں پردیپ سنگھ نے پہلی ، جتن کشور نے دوسری اور پرتبھا ورما نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس بارمجموعی طور پر 829 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ ان امیدواروں میں جنرل زمرہ کے 304 ، معاشی طور پر کمزور طبقات سے 78 ، دیگر پسماندہ طبقات کے 251 و 129 درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے 67 امیدوار شامل ہیں۔یو پی ایس سی نے ستمبر 2019 میں سیول سروس کے لئے تحریری امتحان لیا۔ رواں سال فروری اور اگست کے درمیان کئے گئے انٹرویو کے بعد یہ نتائج جاری کئے ۔ امتحان کی بنیاد پرکمیشن نے انڈین ایڈمنسٹریٹیوسروس (آئی اے ایس )، انڈین فارن سروس (آئی ایف ایس )، انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس ) اور سنٹرل سروس گروپ اے اور گروپ بی کے امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی ہے ۔ یونین پبلک سروس کمیشن 2019 کے نتائج میںمسلم امیدواروں نے ایک بار پھر بہتر نتائج دیئے ہیں۔ مجموعی طور پر 44 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ کل UPSC میں 829 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، لہٰذا اس نتیجے کو زیادہ بہتر کہا جاسکتا ہے۔رینک کے حامل امیدواروں کے نام 1 سفینہ نظرالدین 45 2. شیخ محمد زیب ذاکر 153 3. جیتین رحمان رینک 176 4. رومائزہ فاطمہ آر وی 185 5. محمد علی اکرم شاہ 188 6. سمیر احمد 193 7. سوتھان عبد اللہ 209 8. صوفیہ 241 9. اسرار احمد کچلو 248 10. نورل کو عامر 252 11. اجمل شہزاد عالیار 254 12. فرمان احمد خان 258 13. محمد شفیق 292 14. سفیان احمد 303 15. اظہرالدین ظہیرالدین قاضی 315 16۔ آصف یوسف۔ 328 17. احمد بلال انور 332 18. نادیہ بیگ 350 19. عاشق علی نے367 حاصل کی۔20. محمد یعقوب 38 21. شاہ الحمید اے 388 22. شاہین سی 396 23. محمد شبیر عالم 403 24. آفتاب رسول 412 25. شیعاز کے ایم 422 26. احمد عاشق او ایس 460 27. محمد ندیم الدین 461 28. سید زاہد علی 476 29. محمد دانش 487 30. محمد قمرالدین خان 511 31.معاز اختر 529 32. حسنان اسید 542 33. محمد عاقب 579 34. ریحان کھتری 596 35. فیصل خان 611 36. سیف اللہ 623 37. سبزار احمد غنی 628 38. ماجد اقبال خان 638 39. فیروز عالم 645 40. روحینہ طفیل خان 718 41. رئیسہ حسین 747 42. محمد نواز شرف الدین 778 43. ثاقب شعیب 823 44. سید جنید عادل 824 رینک حاصل کی ہے۔
