یوٹیوبر جیوتی ملہوتراکے متعلق ایک نیا انکشاف

   

نئی دہلی،7 جولائی (ایجنسیز) یوٹیوب چینل چلانے والی ہریانہ کے حصار کی رہائشی یوٹیوبر جیوتی ملہوترا، جو اس وقت پاکستان کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں پولیس حراست میں ہیں، کو ماضی میں کیرالا حکومت نے سرکاری سیاحتی مہم کے تحت مدعو کیا تھا۔ یہ انکشاف ایک آر ٹی آئی (رائٹ ٹو انفارمیشن) جواب سے ہوا ہے، جسے اب عوامی سطح پر جاری کر دیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، آر ٹی آئی سے یہ واضح ہوا ہے کہ جیوتی ملہوترا کے کیرالا کے سفر، رہائش اور مکمل پروگرام کے اخراجات کیرالا سیاحت محکمہ نے برداشت کیے تھے۔ ان کا یہ دورہ ریاستی حکومت کے ایک انفلوئنسر کولیبریشن پروگرام کا حصہ تھا، جس کا مقصد کیرالا کو ایک ڈیجیٹل ٹریول ڈیسٹینیشن کے طور پر فروغ دینا تھا۔