چینائی : چینائی کی ایرپورٹ پر اپنی سووینیر شاپ کی آڑ میں ایک یوٹیوبر نے اپنے ملازمین کی مدد سے سونے کی اسمگلنگ کا زبردست آپریشن انجام دیا۔ چینائی کے ساکن یوٹیوبر صابر علی کو ایرپورٹ پر ایک سووینیر شاپ ’ایئرہب‘ چلانے کی آڑ میں مبینہ طور پر 267 کیلو سونا اسمگل کرنے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا جس نے سات افراد کو صرف سونے کی اسمگلنگ کرنے کیلئے تربیت دی تھی۔ کسٹم افسران نے بتایا کہ ملزمان سلیکان کی گولیوں میں 300 گرام تک کا سونا سفوف اور پیسٹ کی شکل میں اپنی آنتوں میں چھپاکر لاتے تھے۔ انہیں ہر ماہ صرف 15 ہزار روپئے تنخواہ دی جاتی تھی جبکہ سونے کی ہر ایک سلیکان گولی (Bowl) کیلئے اضافی 5 ہزار دیئے جاتے تھے اور ان گولیوں کا ٹرانزٹ لاونج شاطرانہ انداز میں تبادلہ ہوجایا کرتا تھا جو دراصل ایرپورٹ کے باہر منتظر گاہکوں کے حوالے کردیا جاتا تھا۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔