یوپی انتخابات میں چھٹے دور کے لئے 57اسمبلی حلقوں میں رائے دہی جاری

,

   

ساتویں اور آخر ی دور کی رائے دہی7مارچ کو منعقد ہوگی۔
لکھنو۔جمعرات کے روز اترپردیش اسمبلی انتخابات میں چھٹے دور کی رائے دہی کا آغاز ہوگیا ہے۔ صبح 7بجے سے شا م6بجے تک رائے دہی کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ نے گورکھپور میں گورکھنات کنیا نگر شیتر کے پرائمری اسکول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیاہے۔ریاست کے 10اضلاعوں میں 57اسمبلی حلقہ جات بشمول گورکھپور‘ امبیڈکر نگر‘ بالیا‘ بالرام پور‘ بستی‘ دیوریا‘ خوشی نگر‘ مہاراج گنج‘ سنت کبیر نگر‘ اور سدھارتھ نگر کے رائے دہی کاسلسلہ جاری ہے۔

جن حلقوں پر رائے دہی عمل میں آرہی ہے وہ کاتہرا‘ تانڈا‘ الا پورا(ایس سی)‘ جلال پور‘ اکبر پور‘ تلسی پور‘ غنی ساری‘ اتراؤلا‘ بالرام پور(ایس سی)‘ شہرت گڑھ‘ کپل وستو(ایس سی)‘بانسی‘ اٹاوا‘ دومریا گنج‘ ہرایا‘ کپتان گنج‘ رادھولی‘ بستی صدر‘ میہڈوا(ایس سی)‘مہندوال‘ خلیل آباد‘ دھانگہاتا(ایس سی)‘ فرینڈا نواؤتانوا‘ سیسوا‘ مہاراج گنج(ایس سی)‘ پانیار‘ کیمپیار گنج‘پیپرائج‘ گورکھپور اربن‘گورکھپور رورل‘ شاہجانوا‘ خجنی(ایس سی)‘ چوری چورا‘ بانس گاؤں (ایس سی)‘ چیلو پور‘ کھڈا‘ پدروانہ‘ تمکوہی راج‘ فاضل نگر‘ خوشی نگر‘ ہاٹا‘ رامکالا(ایس سی)‘ رودرا پور‘ پتھر دیوا‘ رام پور کارخانہ‘بھتپار رانی‘ سلیم پور(ایس سی)‘براہاج‘ بیلتھارا روڈ‘ راسرا‘ سکندر پور‘ فیفانا‘ بالیا نگر‘ بنسدیھ‘ اور بائی رایاہیں۔

جملہ2,14,62,816رائے دہندے بشمول 1,14,63,113مرد‘ 99,98,383خواتین اور 1320تیسر جنس کے ہاتھوں میں 676امیدواروں کی قسمت کا اس مرحلے کی رائے دہی میں فیصلہ ہوگا۔ اترپردیش میں چھٹے دور ک رائے دہی میں 676امیدوارں کے ساتھ چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ اس مرحلہ کا اہم چہرہ مانے جارہے ہیں۔

گورکھپور (اربن) سے چیف منسٹر یوگی امیدوار ہی۔ بہوجن سماج پارٹی نے خواجہ شمس الدین کو وہیں سماج وادی پارٹی نے شوبھا وتی شکلا جوکہ بی جے پی کے ایک سابق متوفی لیڈ ر اوپیندردت شکلا کی بیوی ہیں کو ادتیہ ناتھ کے مقابلے میں اتارا ہے۔

درایں اثناء کانگریس نے بھی چیتنا پانڈے کو ادتیہ ناتھ کے خلاف امیدوار بنایاہے۔

ادتیہ ناتھ کے علاوہ کانگریس کے ریاستی صدر اجئے کمار لالو‘ تمکوہی راج سیٹ‘ بی جے پی سے سماج وادی پارٹی میں چھلانگ لگانے والے سوامی پرساد موریہ فاضل نگر حلقہ‘ اور بنسدھ سیٹ سے ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈررام گویند چودھری نام قابل ذکر ہیں۔

ساتویں اور اخری دور کی رائے دہی 7مارچ کو مقرر ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی 10مارچ کو عمل میں ائے گی