یوپی : دلت کسان پر لاٹھیوں سے حملہ

   

بھدوئی ۔ 25 مئی (ایجنسیز) یوپی کے ایک موضع میں ایک دلت کسان اور اس کی بیوی پر لاٹھیوں اور آہنی سلاخوں سے حملہ کیا گیا۔ ذات کا نام لے کر اسے گالیاں دی گئیں۔ واقعہ جمعہ کی صبح موضع انائچ میں پیش آیا۔ جھگڑا مویشیوں کے چرنے کے مسئلہ پر ہوا۔ 6 افراد کے خلاف کیس درج کرلیا گیا۔ پولیس کے بموجب بے زمین دلت کسان دیپک کمار پاسی ایک مقامی دیہاتی کے کھیت میں بٹائی پر کھیتی باڑی کرتا ہے۔ اس نے اپنے کھیت میں دوسرے دیہاتی کے مویشیوں کے چرنے پر اعتراض کیا۔ اس پر اس کی بیوی سمترا، بڑے بھائی اور ماں پر حملہ کردیا گیا۔