یوپی میں نابالغ دلت لڑکی کی عصمت ریزی کا واقعہ

,

   

بریلی۔ ضلع کے ایک گاؤں میں 12سالہ دلت لڑکی کی ایک لڑکے نے عصمت ریزی‘ پولیس کا کہنا ہے لڑکے متعلق دعوی کیاجارہا ہے وہ نابالغ ہے۔ پچھلے ایک ہفتہ میں اتر پردیش کے اندر اسکول کی نابالغ لڑکیوں کی عصمت ریزی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

واقعہ بھامورا گاؤں میں پیش آیا ہے۔ ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ہے جبکہ پانچویں جماعت کی طالب علم متاثر ہ کو طبی جانچ کے لئے بھیج دیاگیا ہے۔

پولیس نے اب تک ملزم کی عمر کی تصدیق نہیں کر پایا ہے‘جس کے متعلق دعوی ہے کہ وہ 16سال کا ہے۔ملزم کی عمر کی توثیق کرنے والا کوئی بھی دستاویز اب تک پیش نہیں کیاگیا ہے۔

بچوں کی جیل میں پیش کرنے سے قبل ملزم کے گھر والوں کی طرف سے کوئی دستاویز پیش کرنے کا پولیس انتظار کررہی ہے۔

اسٹیشن ہاوز افیسر شیام سنگھ نے کہاکہ مذکورہ ایف ائی آر ائی پی سی کی دفعہ376کے علاوہ پی او سی ایس او ایکٹ اور ایس سی‘ ایس ٹی ایکٹ کے تحت درج کی گئی ہے۔

نومبر21کے روز دورشتہ کے بھائیوں نے اجتماعی عصمت ریزی کی گھناؤنی حرکت کی اوراس ویڈیو بھی تیار کیا جس کو ملزمین میں سے ایک نے سوشیل میڈیا پر بھی شیئر کیاتھا۔

نومبر22کے روز سیرولی علاقہ میں ایک 65سالہ شخص نے مبینہ طور پر اول جماعت کی طلبہ کی عصمت ریزی کی تھی۔

گھر کے قریب میں کھیتوں میں رفع حاجت کی تکمیل کے لئے معصوم گئی تھی جب مذکورہ شخص نے اس حرکت کو انجام دیاتھا۔

بریلی ایس ایس پی شیلیش پانڈے نے کہاکہ پولیس بچوں کے ساتھ کئے جانے والے اس طرح کے جرائم پرپولیس کاروائی کررہی ہے‘ حملہ آوروں کی شناخت کی جارہی ہے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی جارہی ہے۔